حکومتی فیصلے سے تصادم اور قتل و غارت گری کا خطرہ ٹل گیا:الطاف حسین

حکومتی فیصلے سے تصادم اور قتل و غارت گری کا خطرہ ٹل گیا:الطاف حسین
حکومتی فیصلے سے تصادم اور قتل و غارت گری کا خطرہ ٹل گیا:الطاف حسین

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کنٹینر ہٹانے کے فیصلے پر حکومت کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے فیصلے کو سراہا ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی اجازت دینا خوش آئند ہے اور حکومت نے اس فیصلے سے جمہوریت کی لاج رکھ لی ہے۔ حکومتی فیصلے سے قتل و غارت گری کا خطرہ ٹل گیا ہے تاہم حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ شہریوں کا نقصان کسی صورت نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں۔

مزید : کراچی


loading...