پوری قوت سے نکلیں گے، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نیا پاکستان بنائیں گے: عمران خان

پوری قوت سے نکلیں گے، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نیا پاکستان بنائیں گے: ...
پوری قوت سے نکلیں گے، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نیا پاکستان بنائیں گے: عمران خان

  


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نیا پاکستان بنا کر حقیقی جمہوریت لانا چاہتے ہیں، 14اگست کو 10 لاکھ افراد لے کر اسلام آباد جائیں گے اور نیا پاکستان بنا کر ہی اسلام آباد سے واپس آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ آئینی ہے اور نظام کے خلاف ہے، کل عوام کاسیلاب نکلے گا، پر امن طریقے سے جمہوری حق استعمال کریں گے اور عوام کو شریف خاندان کے ظلم سے نجات دلائیں گے، فیصلہ کن وقت آ گیا ہے، پوری قوت کے ساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے ایک بار پھر 11 مئی کے انتخابات میں دھاندلی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ الیکشن سے 2دن قبل لاکھوں جعلی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے ، اب تک جتنے بھی حلقوں کو کھولا گیا ہے ان میں ساٹھ سے ستر ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ عوامی تحریک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور ان کی جماعت پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

مزید : قومی


loading...