انقلاب مارچ ہر صورت ہو گا، مسلح جدوجہد نہیں کر رہے، پرامن مارچ کی گارنٹی دیتا ہوں: طاہر القادری

انقلاب مارچ ہر صورت ہو گا، مسلح جدوجہد نہیں کر رہے، پرامن مارچ کی گارنٹی دیتا ...
انقلاب مارچ ہر صورت ہو گا، مسلح جدوجہد نہیں کر رہے، پرامن مارچ کی گارنٹی دیتا ہوں: طاہر القادری

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ ہر صورت میں کل روانہ ہو گا، عوامی تحریک کی جدوجہد مسلح نہیں، مارچ مکمل پرامن طور پر ہونے کی ذاتی گارنٹی دیتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں اور اسلامی خدمت کی بنیاد پر جدوجہد کر رہے ہیں، ہم آئین کے مطابق رجسٹرڈ پارٹی ہیں، تشدد پسند گروہ نہیں، ہمارا مارچ مکمل طور پر پر امن ہو گا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تمام اداروں میں شفافیت چاہتے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنان پر مظالم کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 25ہزار کے قریب کارکن لا پتہ ہیں، حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم نہیں مانا اور پنجاب بھر میں کنٹینر نہیں ہٹائے گئے جس سے عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...