دو چہرے والے شخص کی دل دہلا دینے والی کہانی

دو چہرے والے شخص کی دل دہلا دینے والی کہانی
دو چہرے والے شخص کی دل دہلا دینے والی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)دنیا میں عجیب الخلقت انسانوں کی کئی کہانیاں مشہور ہیں لیکن ان میں سب سے پر اسرار اور رونگٹے کھڑے کر دینے والی کہانی ایڈورڈ مورڈ ریک کی ہے جس کے سر کی اگلی اور پچھلی دونوں طرف چہرے تھے اور اگرچہ عقبی جانب والا چہرہ بولتانہیں تھا لیکن سرگوشیاں اور آنکھوں سے اشارے ضرور کرتا تھا۔ایڈورڈ کا ذکر 1896 میں  چھپنے والے میڈیکل انسائیکلوپیڈیا میں  ملتا ہے جسے ڈاکٹر جارج گولڈ نے تحریر کیا ,کہا جاتا ہے کہ ایڈورڈ برطانیہ کے ایک نواب خاندان میں پیدا ہوا اور اگرچہ وہ سامنے سے دیکھنے پر بہت خوش شکل نظرآتا تھا لیکن اس کے سر کے پچھلی طرف والا چہرہ بہت بدشکل تھا۔
جیسے جیسے وہ جوان ہوتا گیا اس کا عقبی چہرہ مزید قبیح ہوتا گیا اوراس کی شیطانی سرگوشیوں اور خوفزدہ کر دینے والی آنکھوں کی دہشت میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ایڈورڈ اپنے عقبی چہرے کی وجہ سے ہمیشہ سخت رنجیدہ رہتا کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ یہ ساری رات سرگوشیاں کرتا رہتا اور اسے کبھی چین نہ لینے دیتا ۔یہ چہرہ ہر آتے جاتے شخص کو گھورتا بھی اور انہیں دیکھ کر عجیب وغریب انداز سے بڑ بڑاتا بھی ہے۔
جب ایڈورڈ اپنی حالت زار پر روتا تویہ شیطانی چہرہ طنز یہ مسکراہٹ سے کھل ا ٹھتا،ایڈورڈ نے اپنی تکلیف سے دل شکستہ ہو کر بالآخر 23سال کی عمر میں زہر کھا لیا اور ایک خط چھوڑ ا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے عقبی چھرے کو تدفین سے پہلے کاٹ کر علیحدہ کر دیا جائے تاکہ وہ قبر میں اس کے شر سے محفوظ رہ سکے۔اگر چہ کچھ تاریخ دانوں نے اس کہانی کو بے بنیاد قرار دیا ہے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں بڑی حد تک حقیقت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -