ٹیکنوکریٹ نہیں غیر سیاسی حکومت بنانے کاکہا: عمران خان

ٹیکنوکریٹ نہیں غیر سیاسی حکومت بنانے کاکہا: عمران خان
ٹیکنوکریٹ نہیں غیر سیاسی حکومت بنانے کاکہا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے کوئی کمیشن انصاف نہیں دے سکتا، ٹیکنوکریٹ نہیں غیر سیاسی حکومت بنانے کاکہاہے، کل شریف برادران کی بادشاہت ختم کر کے پاکستان کو حقیقی آزادی دلائیں گے جبکہ جاوید ہاشمی کا ہمارے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، پولیس والے کنٹینر زہٹا دیں اور کارکنوں پر ہاتھ نہ اٹھائیں ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے جنون کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں اور مکمل طور پر امن ہیںتاہم اگرحکومت قانون توڑے گی تو ہم حکومت کو توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کل صبح دس بجے زمان پارک لاہور سے روانہ ہو گا اوراگر پولیس کی جانب سے کنٹینر زنہ ہٹائے گئے تو ہمیں ہٹانے پڑیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جس نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا اس کو بے نقاب کیا جائے گا،ہم احتساب کرکے لوٹا ہوا پیسہ سے باہر لائیں گے،ٹی وی پر ابھی دیکھا کہ پنجاب کا وزیر قانون ،شہباز شریف کے لئے رشوت مانگ رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے ٹیکنوکریٹ حکومت کا مطالبہ کیا تھا لیکن آج انہوں نے غیر سیاسی حکومت بنانے کا مطالبہ کردیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -