خاردار تاروں پر برہنہ سونے والی آرٹسٹ خاتون

خاردار تاروں پر برہنہ سونے والی آرٹسٹ خاتون
خاردار تاروں پر برہنہ سونے والی آرٹسٹ خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک آرٹ نمائش میں ایک خاتون آرٹسٹ نے36دن تک سب کے سامنے لوہے کی سخت تاروں سے بنے بستر پر برہنہ سونے کا اعلان کر دیا ہے۔زوجی نامی آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ” 36Days“نامی نمائش میں کریں گی۔وہ اپنے دن اور رات کا زیادہ ترحصہ اسی بیڈ پر مکمل طور پر برہنہ حالت میں گزاریں گی۔
نوجوان آرٹسٹ نے اخبار ”اورئنٹل ڈیلی“کو بتایا کہ اس کا بغیر لباس کے 36دن تک لوگوں کے سامنے سونے کا فیصلہ سستی شہرت کی کوشش ہرگز نہیں ہے بلکہ وہ یہ کام فن کی خدمت کیلئے کر رہی ہے ۔زوکا خیال ہے کہ چونکہ اس نوعیت کا فنی تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا گیا لہذا وہ نیند ،جسم اور بستر کے درمیان تعلق کو جمالیاتی انداز میں پیش کر کے آرٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -