پارلیمینٹ ہاﺅس میں یوم آزادی کی تقریب ، وزیراعظم مہمان خصوصی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

پارلیمینٹ ہاﺅس میں یوم آزادی کی تقریب ، وزیراعظم مہمان خصوصی، تینوں مسلح ...
پارلیمینٹ ہاﺅس میں یوم آزادی کی تقریب ، وزیراعظم مہمان خصوصی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

  


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماءاور مختلف ملکوں کے سفارتکار شریک تھے۔ وزیراعظم نواز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، قائد حزب اختلاف، پرویز رشید، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خورشید شاہ، اعجازالحق، رشید گوڈیل، اعتراز احسن ، سرتاج عزیز، راجہ ظفرالحق، عبدالقادر بلوچ، گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب عباسی، سائرہ افضل تارڑ، عرفان صدیقی اور محمود خان اچکزئی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ یوم آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعدنامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریب کے دوران قومی حمیت سے سرشار ملی نغمے پیش کئے جا رہے ہیں اور مختلف ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ تقریب میں بچوں کے گروپ نے ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ بچوں نے رنگ برنگے کپڑے زیب تن کر رکھے تھے جو پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام حاضرین کے چہروں پر بچوں کے ملی نغموں نے مسکراہٹیں بکھیر دیں اورتقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...