غیرت کے نام پر لڑکی قتل اہل خانہ نے خودکشی قرار دیدی

غیرت کے نام پر لڑکی قتل اہل خانہ نے خودکشی قرار دیدی
غیرت کے نام پر لڑکی قتل اہل خانہ نے خودکشی قرار دیدی

  


گجرات (ویب ڈیسک) غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا، اہلخانہ نے وقوعہ کو خود کشی قرار دیدیا۔ ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس خود مدعی بن گئی اور مقتولہ کی والدہ اور بہن کےخلاف مقدمہ درج کرکے زہر سے لڑکی کی ہلاکت کے مقدمہ کی انکوائری شروع کر دی۔ تھانہ ککرالی کے علاقہ میں جواں سال لڑکی حفصہ بی بی دخترغلام عباس گجر سکنہ ڈوئیاں نے زہر کھا لیا اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے اہل خانہ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

مزید : گجرات


loading...