قرضے معاف کرانے اور ٹیکس نادہندہ ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست

قرضے معاف کرانے اور ٹیکس نادہندہ ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لئے جے آئی ...
قرضے معاف کرانے اور ٹیکس نادہندہ ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)قرضے معاف کرانے اور ٹیکس نادہندہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نواز شریف کی ریلی میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی داد حوصلہ افزائی

درخواست رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں عوامی ووٹوں سے منتخب ہو کر آنے والے اکثریتی اراکین اسمبلی ٹیکس نادہندہ ہیں ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی نے بینکوں سے لینے والے قرضے واپس نہیں کئے جو کہ آئین کے آرٹیکل 62اور63کی سنگین خلاف ورزی ہے،قرضے معاف کرانے اور ٹیکس ڈیفالٹر اراکین اسمبلی کے خلاف کروائی کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے ،درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ تمام سیاست دانوں کا یکساں احتساب کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

مزید :

لاہور -