”ہیلی کاپٹر میں بیٹھے اس پاکستانی کو اس وقت پوری مسلم لیگ (ن) تلاش کر رہی ہو گی کیونکہ۔۔۔“ یہ کون ہے اور کیا کر رہا ہے؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سوال ”مجھے کیوں نکالا؟“ کے جواب پر مبنی پمفلٹ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا تو راولپنڈی کی فضاﺅں میں پمفلٹ ہی پمفلٹ اڑتے دکھائی دئیے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر زمان کو کیرئیر کا پہلا جھٹکا لگ گیا، سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا کیونکہ۔۔۔ فخر پاکستان کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی
یہ پمفلٹ ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھینکے جا رہے ہیں جس کے باعث یہ تمام شہر میں ہی پھیل گئے ہیں اور لوگ بھی یہ منظر دیکھنے کی غرض سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ لیکن اب اس شخص کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے کو ہیلی کاپٹر میں بیٹھا پمفلٹ فضاﺅں میں اڑا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمران خان کی اجازت ملنے کے بعد پی ٹی آئی جو پمفلٹ جہازوں سے پھینکے گی، وہ بھی منظرعام پر آ گیا، اس پر کیا لکھا ہے؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے 14 طبق روشن ہو جائیں گے
ہیلی کاپٹر میں بیٹھے ایک شخص نے پائلٹ، کو پائلٹ اور دیگر معاونین کی ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وقفے وقفے سے پمفلٹ ہیلی کاپٹر سے نیچے گرا رہے ہیں۔جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خوب محظوظ ہوئے اور کچھ نے اظہار خیال کیا کہ اس وقت پوری مسلم لیگ (ن) ہیلی کاپٹر چلانے والے اس شخص کو ڈھونڈ رہی ہو گی جو راولپنڈی شہر میں پمفلٹ پھینک رہا ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔