رات کے اندھیرے میں نوجوان لڑکی نے اپنے منگیتر کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ اُس پر گاڑی چڑھا دی، شدید زخمی کر دیا، کیا کر رہا تھا؟ بیوفائی نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی حرکت کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

رات کے اندھیرے میں نوجوان لڑکی نے اپنے منگیتر کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں ...
رات کے اندھیرے میں نوجوان لڑکی نے اپنے منگیتر کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ اُس پر گاڑی چڑھا دی، شدید زخمی کر دیا، کیا کر رہا تھا؟ بیوفائی نہیں بلکہ۔۔۔ ایسی حرکت کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون اپنے منگیتر کوگھر میں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھ کر غصے سے بپھر گئی اور ایسا کام کر دیا کہ جان کر پاکستانی مرد پریشان ہو جائیں جن کی اکثریت گھر میں سگریٹ پیتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شیلے بیٹرم نامی خاتون اپنے منگیتر کے ساتھ رات گئے ایک پارٹی سے واپس آئی۔ وہ خود پارٹی میں بھی شراب پیتی رہی اور گھر آ کر بھی پی رہی تھی کہ اس دوران اس کی نظر اپنے منگیتر کلیو گبزپر پڑی جو سگریٹ پی رہا تھا۔ اس کا گھر کے اندر سگریٹ پینا شیلے کو اس قدر ناگوار گزرا کہ وہ غصے سے بپھر گئی اور اسے چھوڑ کر جانے کے لیے گھر سے باہر کی دوڑ لگا دی۔

باہرشیلے کی نئی نویلی رینج روور کھڑی تھی جو چند دن قبل کلیو گبز ہی نے اسے 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 81لاکھ 60ہزار روپے) میں خرید کر دی تھی۔ شیلے گاڑی میں بیٹھی تو کلیو اسے روکنے کے لیے گاڑی کے سامنے آ گیا لیکن اس نے گاڑی نہ روکی۔کچلے جانے سے بچنے کے لیے کلیو کود کر بونٹ پر چڑھ گیا اور وائپرز کو پکڑ لیا۔ شیلے اس قدر غصے میں تھی کہ وہ تقریباً6کلومیٹر تک 113کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑاتی رہی اور کلیو کو بونٹ سے نیچے گرانے کے لیے بریکیں لگاتی اور گاڑی کو اچانک ادھر ادھر موڑتی رہی۔

6کلومیٹر تک کلیو بونٹ پر ہی چمٹا رہا اور جب اسے احساس ہوا کہ شیلے گاڑی نہیں روکنے والی، تب اس نے ایک طرف چھلانگ لگا دی۔ اس کی جان تو بچ گئی لیکن اسے سر، بازو، ٹانگوں اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال لیجانا پڑا۔ شیلے وہاں سے اپنے ایک دوست کے گھر گئی اور وہاں سے ایک اور مرد کے گھر چلی گئی۔ کلیو نے پولیس کو رپورٹ کی جس پر پولیس نے شیلے کو اس شخص کے گھر سے گرفتار کر لیا اور پورٹ سمتھ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا۔ عدالت نے اسے 18ماہ قید،1200پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 63ہزار روپے) جرمانے اور 200گھنٹے بغیر اجرت کامکی سزا دے دی ہے۔ اس کے علاوہ 18ماہ تک اس کے ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -