ایران،اچانک سیلاب آنے سے 11افرادہلاک
تہران(این این آئی)ایران میں اچانک سیلاب آنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 2لاپتہ ہوگئے۔
افغان فورسز کو مسلح کرنے کے لئے امریکا نے 76 ارب ڈالر خرچ کیے:امریکن رپورٹ
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران میں ہلالِ احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں طوفانی بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔ہلال احمر میں امدادی کارروائیوں کے سربراہ مرتضی سلیمی کا کہنا تھا کہ ابھی تک جان سے ہاتھ دھونے والے 11 افراد میں سے 8 کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے ، 2 کا گْلستان سے اور ایک کا شمالی خراسان سے ہے۔گْلستان میں سیلابی پانی میں گاڑی پھنس جانے کے سبب 3 افراد پر مشتمل کنبے میں سے 2 افراد لاپتہ ہیں جبکہ تیسرے کی لاش مل گئی ہے۔