روالپنڈی میں موسلا دھار بارش، تحریک انصاف کے جلسے میں جل تھل

روالپنڈی میں موسلا دھار بارش، تحریک انصاف کے جلسے میں جل تھل
روالپنڈی میں موسلا دھار بارش، تحریک انصاف کے جلسے میں جل تھل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں پاور شو کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں لیکن تیاریوں کے دوران ہی راولپنڈی اور اس کے گرد ونواح میں موسلا دھار بارش شروع ہو چکی ہے جس کے باعث پنڈال میں جل تھل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں مشترکہ جلسہ کر رہے ہیں، جس کے لئے دیگر شہروں سے بھی پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مگر جلسے کے آغاز سے قبل ہی شہر میں بادل گرجنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ موسلا دھار بارش بھی ہو رہی ہے جس کے باعث کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ جلسے کے لئے قائم پنڈال میں بھی جل تھل ہوگیا ہے۔

بھارتی فوج نے مسجداور4گھر دھماکے سے اڑا دئیے، 5کشمیری شہید
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، ژوب ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواووں کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -