عمران خان اور طاہرالقادری مہرے تھے، نواز شریف کا احتساب ہوتا تو پھنس جاتے اب وہ سیاسی شہید بن گئے ہیں: جاوید ہاشمی

عمران خان اور طاہرالقادری مہرے تھے، نواز شریف کا احتساب ہوتا تو پھنس جاتے اب ...
عمران خان اور طاہرالقادری مہرے تھے، نواز شریف کا احتساب ہوتا تو پھنس جاتے اب وہ سیاسی شہید بن گئے ہیں: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری لیڈر نہیں ، بس مہرے تھے جب میں نے حالات دیکھے تو انہیں سمجھایا کہ یہ حرکتیں نہ کرو چار سال بعد نواز شریف چلا جائے گا ،عوام تبدیلی چاہتے ہیں اس لئے اسے سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دو لیکن انہوں نے یہ حماقت کرکے سابق وزیر اعظم کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے، پرویز مشرف کو میں پہلے بھی برا کہتا تھا اب بھی برا ہی مانتا ہوں ، ان کی دہلی میں نہر والی کوٹھی ہے جو کہ دہلی کے مخصوص بازار میں ہے اب یہ سید پرویز مشرف بن گیا ہے۔

پاکستان کے معروف ترین برانڈ سکاﺅٹ نے آپ کے گھروں اور دفاتر کی حفاظت کے لیے ایسے کیمرے متعارف کرادئیے کہ خصوصیات جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ نواز شریف کا احتساب ہونا چاہئے اسے معاف نہیں کرنا چاہیے لیکن عوام کو موقع دینا چاہیے کہ وہ قیادت کا انتخاب کریں مگر فیصلے کے بعد نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور اور مقبول ہوگیا ہے جس کی مثال کل سب نے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں کی شکل میں دیکھی جو پوچھ رہیں کہ ہم نے کروڑوں ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا اور چند لوگوں نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔ کچھ لوگ نواز شریف کو پسند نہیں کرتے انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کو مہرے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے مسلم لیگ(ن) کے 12آدمیوں سے مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کہا کہ تمھارے خلاف سازش ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، عابد شیر علی، سرتاج عزیز ، احسن اقبال ، سعید مہدی اور خواجہ آصف سے کہا کہ تمھارے خلاف منصوبے تیار ہو رہے ہیں، سازشیں ہو رہی ہیں، تم لوگ اپنے آپ کو سنبھال لو ورنہ تمھارا بیڑا غرق ہوجائے گا ۔ اس وقت انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہمارا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا ، لیکن اب میری بات درست ثابت ہوئی ہے۔ میرے سامنے سازشیں نہیں تھیں بلکہ منصوبے تھے مسلم لیگ(ن) کوہوشیار کرنے کی کوشش کی مگر اب ن لیگ کا نقصان نہیں ہو ا،میرے ملک کے بچوں کا نقصان ہوا ہے، اس ملک کی ترقی کا نقصان ہوا ہے ۔
جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے منتیں کرکے مجھے ٹکٹ دئیے پارٹی کا صدر بنایا مجھے کسی عہدے کی لالچ نہیں ہے۔ انہوں نے پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں مشرف بدمعاش ، غنڈا اور لفنگا ہے ،وہ بچوں کے سامنے بٹھانے کے قابل نہیں ہے ،یہ اس کی خوش قسمتی تھی کہ اعلیٰ منصب تک پہنچا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -