80کی دہائی میں شریف فیملی نے اپنی فیکٹریوں کے 25ہزار مزدورں کے این اے 120میں ووٹ بنوائے تھے ،چشم دید گواہ ہوں : ڈاکٹر طاہر القادری

80کی دہائی میں شریف فیملی نے اپنی فیکٹریوں کے 25ہزار مزدورں کے این اے 120میں ووٹ ...
80کی دہائی میں شریف فیملی نے اپنی فیکٹریوں کے 25ہزار مزدورں کے این اے 120میں ووٹ بنوائے تھے ،چشم دید گواہ ہوں : ڈاکٹر طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نظام بدلنے کا نعرہ میرا تھا نواز شریف نے چوری کیا لیکن فکر تو چوری نہیں کی جا سکتی ، ہم نے ظالم ، جابر نظام کے خلاف جنگ شروع کی تھی مگر ن لیگ نے اس فکر کو دبانے کے لئے کئی افراد کی جانیں لیں ، عوام میں اتنا شعور ہے کہ انقلاب کو پہچان سکیں ، نواز شریف ایم پی اے خرید کر وزیر اعلیٰ بننے کے لئے چھانگا مانگا میں ایم پی اے خرید ا کرتے تھے ، کراچی میں وزیر اعظم بننے کے لئے ایم این خریدے لیکن پھر بھی شکست سے دو چار ہوئے ہیں ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کرپشن کا نظام سرمائے سے کھڑا کر رکھا ہے ہر جگہ میرٹ کے قتل بعد اپنے بندے اداروں میں لگا دیئے ہیں ۔ نواز شریف کے جی ٹی روڈ میں حکومتی وسائل ، صوبائی وسائل بے دریغ خرچ ہوئے ہیں ، پاور فل شو نواز شریف نہیں کر سکے اور بری طرح ناکام ہوئے ہیں ، نواز شریف کے جی ٹی روڈ قافلہ میں بہت ہی کم لوگ آئے ۔80کی دہائی میں شریف فیملی نے اپنی فیکٹریوں کے 25ہزار لوگوں کے این اے 120میں ووٹ بنوائے ہوئے تھے ۔ ان کی گاڑیاں مزدوروں کو رات کے اندھیرے میں ہی لائنوں میں کھڑے کر دیئے جاتے تھے اور مقامی ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لئے لائنوں میں جگہ نہیں ملتی تھی ۔ ان کی اس بات کا میں ابھی کا نہیں بلکہ پرانے وقتوں کا گواہ ہوں ،اب تو انہوں نے نظام کو مزید مضبوط کر لیا ہوگا ۔ ان کے لوگ تو ہر جگہ موجود ہیں ، صوبے کا وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی سمیت تمام ادارے ان کے اپنے ہیں میں این اے 120کے الیکشن بارے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ اگر سرکاری وسائل استعمال نہ ہوئے تو ن لیگ کی شکست یقینی ہے

مزید :

قومی -