جشن آزادی کے پر مسرت موقع سے پہلے شعیب ملک نے بڑی خوشخبر ی دے دی ،سب پر بازی لے گئے ،ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا کہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

جشن آزادی کے پر مسرت موقع سے پہلے شعیب ملک نے بڑی خوشخبر ی دے دی ،سب پر بازی لے ...
جشن آزادی کے پر مسرت موقع سے پہلے شعیب ملک نے بڑی خوشخبر ی دے دی ،سب پر بازی لے گئے ،ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا کہ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سٹار آل راونڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشین بلے باز بن گئے۔شعیب ملک نے کیربین پریمیر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم نائٹ رائڈرز کے خلاف 38 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 7 ہزار رنز مکمل کئے۔شعیب ملک دنیا کے ساتویں بلے باز ہیں جنہوں نے محدود طرز کی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کئے ۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے بازوں میں ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، ڈیوائن اسمتھ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور بریڈ ہوج اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم شامل ہیں۔شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایشین کرکٹر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔
مزید خبریں :’عامر خان 2 سال سے فریال مخدوم کو چھوڑنا چاہتے تھے لیکن اُن کی بیگم نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا کیا تو۔۔۔‘ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

مزید :

کھیل -