مرد دہشت گردوں کے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی مثال موجود ہے،پاکستانی نژ اد بشپ نے نقاب پر پابندی کی حمایت کر دی

مرد دہشت گردوں کے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی مثال موجود ہے،پاکستانی نژ اد بشپ ...
مرد دہشت گردوں کے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی مثال موجود ہے،پاکستانی نژ اد بشپ نے نقاب پر پابندی کی حمایت کر دی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چرچ آف انگلینڈ کے پاکستانی نژ اد بشپ مائیکل نذیرعلی نے عوامی مقامات پرخواتین کے برقعے اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی حمایت کر دی ہے۔

مائیکل نذیر علی کا کہنا ہے کہ ہسپتا لوں، یونیورسٹیوں، سکولوں جیسے عوامی مقامات پر برقعہ اور نقاب کا استعمال غیر قانونی ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرد دہشت گردوں کے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی مثال موجود ہے، اس لیے قومی سلامتی کے لیے ایئرپورٹ، گاڑی چلاتے وقت، پارلیمنٹ، وائٹ ہال اور ٹاون ہال وغیرہ میں برقعہ پہننے پر پابندی مناسب ہے۔

مزید : قومی