عرفان خان کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت گئے

عرفان خان کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت گئے
عرفان خان کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت گئے

  

لاہور(یواین پی)بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے اپنی پانچویں کیمو تھراپی کروا کر کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان خان کی چند روز قبل لندن میں پانچویں کیمو تھراپی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کینسر کے خلاف اپنی آدھی جنگ جیت لی ہے۔واضح رہے کیموتھراپی کرنے کے بعد کینسر ٹھیک ہونے کی امید 70 سے 80 فیصد تک ہوجاتی ہے۔

مزید : تفریح