لاڑکانہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

لاڑکانہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق
لاڑکانہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، قتل ہونے والے ایک شخص کی مختلف برادریوں سے دشمنی تھی۔

دنیا نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا، فائرنگ سے کار میں سوار 2 افرد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن کی شناخت اسلم چانڈیو عرف اسلو اور ڈرائیور گل شیر چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق سامٹیہ گاو¿ں کے مکین اسلم چانڈیو اپنے دوست کے بیٹے کی شادی سے واپس اپنے گاوں سامٹیہ آ رہے تھے، جب راستے میں راھوجا موڑ پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔پولیس نے دونوں لاشوں کو نوڈیرو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔ پولیس کے مطابق اسلم چانڈیو پولیس کو مطلوب ملزم تھا جس نے کچھ عرصہ قبل گرفتاری پیش کی تھی اور حال ہی میں وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا، اس کی مختلف برادریوں سے دشمنی بھی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملوث افرد کو گرفتار کر لیا جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -