بلوچستان میں بی اے پی اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑ گئی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی، تحریک انصاف کی ڈپٹی سپیکر کا عہدہ لینے سے معذرت ، آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا امکان

بلوچستان میں بی اے پی اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑ گئی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ...
بلوچستان میں بی اے پی اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑ گئی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی، تحریک انصاف کی ڈپٹی سپیکر کا عہدہ لینے سے معذرت ، آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا امکان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں تحریک انصاف اوربلوچستان عوامی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات ملتوی ،پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کاعہدہ لینے سے معذرت کرلی ، آزاد بنچوں پر بیٹھے کا امکان ہے ۔

جیونیوز کے مطابق بلوچستان میں بی اے پی اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے نہ پا سکے جس کے بعد آج سپیکر اورڈپٹی سپیکر کا انتخاب نہیں ہو سکے گا ۔ اب 13اگست کی بجائے 16اگست کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ تحریک انصاف نے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کا عہد ہ لینے سے معذرت کرلی ہے البتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی جائیگی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان میں معاملات گھمبیر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے سے حکومتی بنچوں کی بجئے آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا امکان ہے ۔دوسری جانب ایم ایم اے کی جانب سے بھی تحریک انصاف سے رابطہ کیاگیاہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی