ساہیوال :آتش بازی سے منع کر نے پر باراتیوں کا پولیس پر پتھراﺅ،5اہلکار زخمی

ساہیوال :آتش بازی سے منع کر نے پر باراتیوں کا پولیس پر پتھراﺅ،5اہلکار زخمی
ساہیوال :آتش بازی سے منع کر نے پر باراتیوں کا پولیس پر پتھراﺅ،5اہلکار زخمی

  

 ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی کی تقریب پر آتش بازی سے منع کر نے پر باراتیوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراﺅ کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی سمیت 5اہلکار شدید زخمی ہو گئے،  ز   خمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاﺅں میں شادی کی تقریب میں آتش بازی سے منع کر نے پر باراتیوں نے پولیس ملازمین پر پتھراﺅ کیا ہے جس کے نتیجہ میں چھوٹے تھانیدار سمیت 5اہلکار زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔باراتیوں نے بعدازاں میں جی ٹی روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے جو ایس ایچ او کے ساتھ مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا ۔

مزید : جرم و انصاف