دوست ملک کے ان باشندوں نے پاکستان میں ایسی کیا حرکت کی؟ کہ ان کوگرفتار کرنا پڑا 

دوست ملک کے ان باشندوں نے پاکستان میں ایسی کیا حرکت کی؟ کہ ان کوگرفتار کرنا ...
دوست ملک کے ان باشندوں نے پاکستان میں ایسی کیا حرکت کی؟ کہ ان کوگرفتار کرنا پڑا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع ملتان میں آٹھ چینی شہریوں کو اسلحہ لے کر بجلی گھر میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق افسر ظفر اقبال نے کہاہے کہ گزشتہ روز آٹھ چینی شہریوں کی گاڑی کو قادرآباد پاور پلانٹ میں داخل ہوتے ہوئے چیکنگ کیلئے روکا گیا تو تلاشی کے دوران گاڑی میں سے پمپ ایکشن، پستول اور رائفل برآمد ہوئی جس کے ساتھ وہ اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اسلحہ قبضہ میں لے کر چینی شہریوں خو گرفتار کر لیا گیاہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں چینی ورکرز بڑی تعداد میں پاکستان میں موجود ہیں اور مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /جرم و انصاف