اسرائیلی وزیر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ فلسطینیوں سمیت امت مسلمہ کے زخم ’’ہرے‘‘ ہوگئے 

اسرائیلی وزیر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ فلسطینیوں سمیت امت مسلمہ کے زخم ...
اسرائیلی وزیر نے ایسا دعویٰ کردیا کہ فلسطینیوں سمیت امت مسلمہ کے زخم ’’ہرے‘‘ ہوگئے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک سینیئر اسرائیلی وزیر یووال اسٹائنِٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی سے حماس کا انتظام ختم کرنے کے آپشن کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  یووال اسٹائنِٹس نے کہا کہ اگر کوئی اور راستہ باقی نہ رہا، تو اسرائیل غزہ میں حماس کی حکومت ختم کر دے گا۔ اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب گزشتہ ہفتے اسرائیلی سرحد کے قریب غزہ پٹی کے علاقے میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھی گئیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ایک سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت اب تک ایسے کسی بھی معاہدے سے انکاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی