جرمن سائیکل سٹار کو کال گرل سے شرمناک حرکت کرنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی 

جرمن سائیکل سٹار کو کال گرل سے شرمناک حرکت کرنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی 
جرمن سائیکل سٹار کو کال گرل سے شرمناک حرکت کرنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمنی کے مشہور سابق سائیکل سٹار یان اُلرش کا آسمان کی بلندیوں سے زمین پر گرنے کا مسلسل سفر جاری ہے۔ اب انہیں فرینکفرٹ کے ایک انتہائی مہنگے ہوٹل میں کال گرل کا گلا دبانے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جرمن خبر ایجنسی کے مطابق شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اس سابق سائیکل سٹار کی زندگی میں یہ مزید ایک نیا دھچکا ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر فرینکفرٹ نے جمعے کی صبح انہیں ایک پرتعیش ہوٹل سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق یہ سابق سٹار ایک تھیراپی کے سلسلے میں جرمنی واپس پہنچے تھا لیکن اسے ایک کال گرل کے ساتھ جھگڑا کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فرینکفرٹ کے دفتر استغاثہ کی ترجمان نادیہ نیسن کا  کہنا تھا، رات کو اس کے پاس ایک کال گرل تھی۔ ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو ملزم نے اس کا گلا دبانے کی کوشش کی۔اس خاتون ترجمان کا مزید کہنا تھا، اُلرش شراب اور دیگر منشیات کے شدید نشے میں تھا اور وہ انتہائی بے حال ہو چکا تھا۔

چوالیس سالہ اُلرش مشہور مایورکا جزیرے پر رہائش پذیر ہیں اور الکوحل کے ساتھ ساتھ دیگر طرح کی منشیات کے بھی عادی ہیں

جرمنی کے مشہور اخبار بِلڈ کے مطابق پولیس نے ہوٹل کے کمرے سے کئی گرام کوکین بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ نادیہ نیسن کے مطابق پولیس حکام کے لیے یہ ایک اقدام قتل کا کیس ہے۔ متاثرہ جسم فروش خاتون کے مطابق اس کا گلا اس قدر دبایا گیا کہ اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات ابھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی زخمی ہو گئی تھی اور اسے طبی مدد فراہم کی گئی۔

چوالیس سالہ اُلرش مشہور مایورکا جزیرے پر رہائش پذیر ہیں اور الکوحل کے ساتھ ساتھ دیگر طرح کی منشیات کے بھی عادی ہیں۔ حال ہی میں وہ نشے کی حالت میں اس جزیرے پر جرمنی ہی کے ایک اداکار کے گھر بغیر اجازت داخل ہو گئے تھے، جس پر انہیں ایک رات جیل میں گزارنا پڑی تھی۔

اس کے بعد یان اُلرش نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا علاج کروانے کے لیے جرمنی واپس جا رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنی پرواز سے پہلے یان الرش کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پرامید بھی ہیں۔ یان اُلرش اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اور اپنے بچوں سے بھی دور ہیں۔