سابق سپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی میں موجود ہیں تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان نے حلف کیسے اٹھایا ؟ خبر آگئی

سابق سپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی میں موجود ہیں تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے ...
سابق سپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی میں موجود ہیں تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان نے حلف کیسے اٹھایا ؟ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا،سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر کی غیر موجودگی میں پریذائیڈنگ افسراورنگزیب نلوٹھانے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کراجلاس میں شرکت کی جبکہ اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے پہلے واک آوٹ بھی کیا۔سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر کی غیر موجودگی میںپریذائیڈنگ افسراورنگزیب نلوٹھا سے حلف لینے کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی نے حروف تہجی کے اعتبارسے رجسٹر پر دستخط کئے ۔
سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں جہاں انہوں نے سپیکر اسمبلی ایاز صادق سے حلف اٹھایا۔سپیکراسدقیصرکی غیر موجودگی میں گورنرکے پی کے نے پریذائیڈنگ افسراورنگزیب نلوٹھا کوا رکان اسمبلی سے حلف لینے کے لئے منتخب کیا جبکہ پریذائیڈنگ افسرنے بطورقائم مقام سپیکرارکان سے حلف لیا۔