’’ ذرا قومی ترانہ پڑھ کر سنادیں ‘‘ اسمبلی کے باہر نو منتخب اراکین سے رپورٹر نے سوال کیا تو کیا جواب ملا ؟ جان کر آپ آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

’’ ذرا قومی ترانہ پڑھ کر سنادیں ‘‘ اسمبلی کے باہر نو منتخب اراکین سے رپورٹر ...
’’ ذرا قومی ترانہ پڑھ کر سنادیں ‘‘ اسمبلی کے باہر نو منتخب اراکین سے رپورٹر نے سوال کیا تو کیا جواب ملا ؟ جان کر آپ آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 15 ویں قومی اسمبلی میں قانون سازوں نے حلف اٹھالیا ہے لیکن نئی اسمبلی میں اکثریت ایسے ارکان کی ہے جنہیں قومی ترانہ تک نہیں آتا۔
نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں آنے والے نومنتخب ارکان سے قومی ترانہ سنانے کی فرمائش کی گئی تو اکثر ارکان کو ترانہ یاد ہی نہیں تھا جبکہ کئی ارکان نے اجلاس کا بہانہ کرکے جان چھڑائی تو کوئی غلط ترانہ سناتا رہا۔ پیپلز پارٹی کی پہلی بار اسمبلی میں پہنچنے والی ناز بلوچ نے ترانہ تو سنایا تاہم وہ الفاظ غلط ادا کر گئیں۔ ایک اور خاتون نے کہا کہ وہ گانا نہیں سناتیں، پارٹی کے اجلاس سے تاخیر ہورہی ہے اس لیے انہیں جانا ہوگا۔ ایک اور خاتون نے کوشش کی لیکن دو تین الفاظ کے بعد ہی انہوں نے ہاتھ کھڑے کردیے۔
مرد ارکان اسمبلی کی باری آئی تو ایک نومنتخب رکن نے کہا کہ انہیں گریجوایشن کیے ہوئے اب 30 سال ہوگئے ہیں، محنت مزدوری میں لگے رہے ہیں ، ایسا کوئی موقع نہیں آیا جب انہیں ترانہ پڑھنا پڑا ہو۔ ایک اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی نے قومی ترانے کا پہلا شعر کامیابی کے ساتھ سنادیا لیکن پھر ان کا حافظ بھی جواب دے دیا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ انہیں الیکشن کی اتنی ٹینشن تھی کہ ترانہ کہیں آگے پیچھے رہ گیا ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید :

قومی -