ملزم کی گرفتاری پر تھانیدار سے فون پر مبینہ بدتمیزی ، فخر امام کے بیٹے کیخلاف رپورٹ درج

ملزم کی گرفتاری پر تھانیدار سے فون پر مبینہ بدتمیزی ، فخر امام کے بیٹے کیخلاف ...
ملزم کی گرفتاری پر تھانیدار سے فون پر مبینہ بدتمیزی ، فخر امام کے بیٹے کیخلاف رپورٹ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کبیروالا (ویب ڈیسک) ایس ایچ او نے ٹیلی فون پر معلومات لینے والے نو منتخب ایم این اے فخر امام کے بیٹے عابد امام کیخلاف رپورٹ درج کرلی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ایس ایچ او بارہ میل افتخار قریشی نے 8 اگست کو تھانے کے روزنامچہ میں نو منتخب ایم این اے فخر امام کے بیٹے عابد امام کیخلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے مؤقت اختیار کیا کہ پولیس نے ماڑی سہو کے رہائشی ظفر حیات سہو کو دیگر مقدمات میں پوچھ گچھ اور قلندرہ زیر دفعہ 110/55 ض ف مرتب کرنے کیلئے گرفتارکیا تھا۔

عابد امام نے اس سے فون پر بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لے کر عوام کو پریشان کر رہے ہیں ، اس بارے میں عابد امام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مؤقف لیا گیا تو عابد امام نے کہا کہ ایس ایچ او سے معمول کے مطابق مذکورہ شخص کی گرفتاری بارے معلومات لینے کیلئے بات کی تھی جب کہ ایس ایچ او مخالفین کے ایماء پر ٹیلی فونک بات کو غلط رنگ دے کر ہماری شہرت کو نقصان پہنچا رہا ہے جس پر ہم قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔