نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،14 اگست کی تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،14 اگست کی تقریبات اور سیکیورٹی ...
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،14 اگست کی تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت اجلاس میں14 اگست کی تقریبات اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی بریفنگ کے مطابق یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی اور نگراں وزیراعلیٰ حضوری باغ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ حسن عسکری مزار اقبال پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اس کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی بھی کریں گے۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ہم تحریک پاکستان کے رہنماوں اور کارکنوں کا احسان ہم تاقیامت نہیں اتار سکتے۔