عمران خان حلف پر دستخط کرنے گئے تو ایاز صادق نے ان کیساتھ کیسے ہاتھ ملایا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ ہے جمہوریت“

عمران خان حلف پر دستخط کرنے گئے تو ایاز صادق نے ان کیساتھ کیسے ہاتھ ملایا؟ ...
عمران خان حلف پر دستخط کرنے گئے تو ایاز صادق نے ان کیساتھ کیسے ہاتھ ملایا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ ہے جمہوریت“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے تاہم اس دوران عمران خان سب کی نگاہوں کا مرکز رہے اور جب وہ قومی اسمبلی کی رکنیت کے رجسٹر پر دستخط کرنے لگے تو ایسا کام ہو گیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا۔
عمران خان حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت کے رجسٹر پر دستخط کرنے گئے تو اپنے دوست اور موجودہ سردار ایاز صادق کیساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ عمران خان نے رجسٹر پر دستخط کے بعد ایاز صادق کی جانب دیکھا تو وہ اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور دونوں نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور اس دوران مسکراہٹوں اور چند جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
دونوں کے درمیان مصافحہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے اور دیکھنے والے بے اختیار کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے جہاں ایک دوسرے کے مخالف بھی دوست ہوتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔