پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ کا حلف اٹھانے سے انکار

پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ کا حلف اٹھانے سے انکار
پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ کا حلف اٹھانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشتونخوا میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔
بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ نے کہا کہ حلف نہ اٹھا کر دھاندلی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایاہے،25 جولائی کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔
پشتونخوا میپ کے نومنتخب ایم پی اے نصر اللہ کا کہناتھا کہ اپنی مرضی کی پارٹیوں کو کامیاب کرایا گیا،اے پی سی میں بھرپور احتجاج کیایہ احتجاج کا سلسلہ نئے الیکشن تک جاری رہے گا۔