مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی:شہبازشریف

مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی:شہبازشریف
مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی:شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کو تحفظ دینے ایوان میں آئے ہیں،مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم 25جولائی کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں یہ تاریخ کا متنازع ترین الیکشن ہواہے،ہم دھاندلی پر ایوان کے اندراور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی ہم دھاندلی کو نہیں جمہوریت کو تحفظ دینے ایوان میں آئے ہیں،ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی کردار ادا کریں گے۔