جشن آزادی پاکستان کی خوشی میں ترک سفیر بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گئے، دلوں کو چھولینے والا ویڈیو بیان اردومیں جاری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یردا کل نے جشن آزادی کے موقع پر اردو زبان میں دل کو چھولینے والا بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر جہاں اس وقت ہر پاکستانی ملی جذبے سے سر شار ہے. وہیں پاکستان کے دوست ممالک بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہیں پاکستان کے دوست ممالک شریک ہیں. پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے جشن آزادی کے موقع پر اردو زبان میں خصوصی پیغام ریکارڈ کرایا ہے.انہوں نے اپنے پیغام میں جہاں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک دی وہیں قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا. ساتھ ہی شہدا کی قربانیوں کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔
ترک سفیر کاکہناتھاکہ ’میرے پیارے پاکستانیو، 14 اگست یوم آزادی پاکستان آپ سب کو مبارک ہو، ایک بات کہتا ہوں کہ قائد اعظم کا جذبہ پاکستان کی تکمیل کا باعث بنا، ان عظیم ہستیوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں، خوشی کے اس موقع پر ترکی کے عوام بھی پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں، آج ہم ان شہدا کو بھی یاد کررہے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ آزادی حاصل کی تھی ، اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے ، ترکی پاکستان دوستی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔‘‘ویڈیو دیکھئے
ترک سفیر کا پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانیوں کیلئے پیغام#IndependenceDay #Turkey pic.twitter.com/m2rWhw3EDi
— Daily Pakistan (@DailyPakistan) August 13, 2018