نوجوانوں کے سنگین اور شرمناک مسئلہ کا روحانی علاج
نوجوانوں کا ایک جنسی مسئلہ احتلام ہے جسے بیماری کہا جاتا ہے ۔اگرچہ یہ ماہرین نفسیات کی نظر میں بیماری نہیں ہے لیکن طب میں اسکا علاج بطور مرض کیا جاتا ہے ۔اسکا تدارک کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ جب احتلام حد سے بڑھ جاتا ہے تو نوجوانوں میں جسمانی اور ذہنی مسائل جنم لیتے ہیں ۔اسکو شیطانی بیماری بھی کہا جاتا ہے ۔یہ شیطانی ہو یا جسمانی عارضہ ،بہر حال اسکا فوری علاج کرنا ضروری ہے ۔جن بچوں کو جوانی میں یہ مرض نما مسئلہ چمٹ جاتا ہے ان کی ذہنی نشوونما بھی شدید متاثر ہوتی ہے ۔ جس کسی شخص کو یا نوجوان کو کثرتِ احتلام نے بہت زیادہ ستایا ہو تو ایسے فردکو چاہئے کہ نمازِ مغرب کے بعد قُرآنِ حکیم کے پارہ نمبر29 کی سورۃ المرسلاتایک مرتبہ پڑھیں اور عشاء کی نماز کے بعد باوضو ہو کر بستر پر مسنون طریقے سے لیٹ کر اس سُورۃ کو تلاوت کریں انشاء اللّٰہ سبحانہ و تعالٰینیند پُر سکون آئے گی اور احتلام کی شکایت دُور ہو جائے گی اور اللّٰہ رب العزت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس بیماری سے شِفاء عطا فرمائے گا۔
(پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com
)