کینیڈا سعودی تنازعہ، ایک ہزار سعودی ڈاکٹروں نے کینیڈین ہسپتالوں کو خیرباد کہہ دیا
مکہ مکرمہ (محمد اكرم اسد) سعودى عرب میں کینیڈا کی مداخلت سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ایک ہزار سعودی ڈاکٹروں نے کینیڈا کے ہسپتالوں کو خیر باد کہہ دیا۔
کینیڈا کی رائل فیکلٹی نے وزیراعظم سے مسئلہ حل کرنے کیلئے مداخلت کی درخواست کردی۔ فیکلٹی کے سربراہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔ اس موقع پر سعودی ڈاکٹروںکے اسپتالوں سے نکلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے طور طریقے زیر بحث آئے۔ دوسری جانب کینیڈا میں اقامت پذیر سعودی طلباءنے واضح کیا کہ جس ویب سائٹ سے انکے نام سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سعودی طلباءنے کینیڈا میں کوئی رابطہ فورم قائم کیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔