پاکستان ریلوے کاعید کے دنوں میں کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان ،نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان ریلوے کاعید کے دنوں میں کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان ،نوٹیفیکیشن ...
پاکستان ریلوے کاعید کے دنوں میں کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان ،نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے نے ریلوے میں مسافروں کی سہولت کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلئے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا اس خصوصی رعایت کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ عیدکےپہلےاوردوسرےروزکرایوں میں25فیصدرعایت دی جائےگی ،ٹرینوں میں بزرگ شہریوں کو عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر فراہم کیا جائے گا ،مفت سفرکی سہولت ٹرینوں کی تمام کلاسزپردستیاب ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ہمیشہ سے ٹرینوں میں مسافروں کی سہولیات کا خیال رکھتی آرہی ہے ، اور آئندہ بھی اس روایت کو جاری رکھیں گے۔
یاد رہے پاکستان ریلوے نے اس سے قبل عید کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔