قومی اسمبلی کے آغاز کے موقع پر ہی بڑی’ غلطی‘ ہو گئی ،سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار نے نشاندہی کردی

قومی اسمبلی کے آغاز کے موقع پر ہی بڑی’ غلطی‘ ہو گئی ،سینئر صحافی و معروف ...
قومی اسمبلی کے آغاز کے موقع پر ہی بڑی’ غلطی‘ ہو گئی ،سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار نے نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کہنہ مشق صحافی ، معروف دانشور اور سینئر تجزیہ کا ر مجیب الرحمان شامی نے نشاندہی کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ قومی اسمبلی میں تلاوت قر آن پاک سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا اور اس کے بعد تلاوت کی گئی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تلاوت سے پہلے ترانہ پڑھا گیا یہ ایک بڑی اہم بات ہے ، قومی اسمبلی کا آغاز تلاوت سے ہونا چاہئے تھا ۔ اس کے بعد ترانہ بجتا ہے اور پھر وزیر اعظم تقریر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی ملک کا اعلیٰ ایوان ہے اس لئے اس میں پڑھی جانیوالی نعت بھی کسی معروف شاعر کی ہونی چاہئے ۔ علامہ محمد اقبال ، مولانا ظفر علی خان یا احمد رضا کے کلام سے انتخاب کیاجا سکتاہے ۔ اس بات کونعت خواں کی مرضی پر نہ چھوڑا جائے کہ اس نے جو پڑھنا ہے وہ اپنی مرضی سے پڑھتا رہے ۔

مزید :

قومی -