ایسا مینار جس کے اوپر بہن بھائی ایک ساتھ نہیں جا سکتے وجہ کیا ہے؟ آپ بھی جانیے

ایسا مینار جس کے اوپر بہن بھائی ایک ساتھ نہیں جا سکتے وجہ کیا ہے؟ آپ بھی ...
ایسا مینار جس کے اوپر بہن بھائی ایک ساتھ نہیں جا سکتے وجہ کیا ہے؟ آپ بھی جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان ان لائن)یوپی کے جالون میں 210 فیٹ اونچی ’لنکا مینار‘ ہے۔ اس کے اندر راون کے پورے خاندان کی تاریخ لکھی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مینار کے اوپر بھائی بہن ایک ساتھ نہیں جا سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مینار کی تعمیر متھرا پرساد نے کرائی تھی جو کہ رام لیلا میں راون کا کردار ادا کرتے تھے۔ راون کا کردار ان کے من میں اس قدر بس گیا کہ انہوں نے راون کی یاد میں لنگا کی تعمیر کر ڈالی۔اس مینار میں ایک ساتھ بھائی بہن نہیں جا سکتے سکتے۔ اس کی وجہ ہے کہ لنکا مینار کی نیچے سے اوپر تک کی چڑھائی سے سات بار گھومنا ہوتا ہے، جو بھائی بہن نہیں کر سکتے۔ یہ پھیرے صرف ہندو مذہب میں شوہر اور بیوی ہی لے سکتے ہیں۔ اس لیے بھائی بہن کا ایک ساتھ جانا یہاں منع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -