تبدیلی آگئی، پنجاب کے تھانوں میں لیڈیز ایس ایچ اوزتعینات کی جائیں،آئی جی پنجاب نے حکم جاری کر دیا

تبدیلی آگئی، پنجاب کے تھانوں میں لیڈیز ایس ایچ اوزتعینات کی جائیں،آئی جی ...
تبدیلی آگئی، پنجاب کے تھانوں میں لیڈیز ایس ایچ اوزتعینات کی جائیں،آئی جی پنجاب نے حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سیدکلیم امام نے پنجاب کے تھانوں میںخاتون انسپکٹرز ، سب انسپکٹرزکو ایس ایچ اوزجبکہ لیڈی اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلز کو بطور محرر تعینات کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق سی سی پی اولاہور سمیت تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سنیارٹی اور میرٹ پر پورا اترنے والی خاتون انسپکٹرزاور سب انسپکٹرز کوتھانوں میں ایس ایچ اوز جبکہ لیڈی اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلز کو بطور محرر تعینات کیا جائے تاکہ نہ صرف محنتی ، فرض شناس اور قابل خواتین پولیس آفیسرز کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے بلکہ انہیں محکمانہ ترقی کے بھرپور مواقع بھی حاصل ہو سکیں ۔ مراسلے میں افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ ، قابل اور تجربہ کارخواتین پولیس اہلکاروں کو پولیس اسٹیشن سٹاف میں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس فورس میں شامل خواتین افسران واہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں اورپولیس سروس رولز2008اور 2013کے مطابق خواتین اہلکاروں کو ترقی کیلئے 2برس کی فیلڈ پوسٹنگ لازمی کروائی جائے تاکہ جہاں وہ میرٹ کے مطابق انسپکٹرز اور ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کیلئے اہل ہو سکیں وہیں ترقی اور پوسٹنگ کے حوالے سے ان میں احساس محرومی کے جذبات کو ختم کیا جاسکے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس پی عمارہ اطہر کو ڈی پی او بہاولنگر بھی تعینات کیا تھا اور ان کے حالیہ اقدام سے پنجاب پولیس کی لیڈی اہلکاروں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے ۔