دبئی میں آدمی دوسری منزل سے گِرپڑا، موقع پر پہنچنے والا پولیس اہلکار اُس کے فلیٹ میں گیا تو وہاں ایسا شرمناک ترین منظر کہ رنگ اُڑ گیا، فوری نفری بلا لی کیونکہ ۔۔۔
دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے علاقے المراقبت میں رات گئے گشت کرنے والے ایک پولیس اہلکار کو اس وقت حیران کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا جب ایک عمارت کی دوسری منزل سے ایک نوجوان نیچے سڑک پر آن گرا۔ زخمی نوجوان کو اُٹھا کر ہسپتال روانہ کیا گیا لیکن جب پولیس اہلکار اوپر واقع فلیٹ میں پہنچا تو پتا چلا کہ یہ تو گندے دھندے کا اڈہ تھا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں چار مرد اور دو خواتین موجود تھیں جبکہ ایک مرد زخمی حالت میں تھا۔ جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتا چلا کہ دونوں خواتین کو جسم فروشی کے لئے وہاں رکھا گیا تھا جبکہ تین مرد، جن میں سے ایک باہر گرا تھا، اُن سے یہ دھندہ کروا رہے تھے۔ دیگر دو مرد گاہک تھے جن میں سے ایک زخمی تھا۔ زخمی شخص نے بتایا کہ رقم کی ادائیگی پر جھگڑا ہو گیا تھا جس کے دوران فلیٹ میں موجود جسم فروش خواتین کے ساتھی مردوں میں سے ایک باہر گر گیا تھا۔
پولیس نے خواتین اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے پاس بطور گاہک آنے والے دونوں مردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جسم فروشی کا دھندہ چلانے والے تینوں افراد، جن میں سے ایک بھارتی اور دو بنگالی ہیں، کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ درہم فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔جرمانے کی ادائیگی اور قید کی سزا کی تکمیل کے بعد ملزمان کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔