اپنے آخری لمحات میں جرمن شخص نے کلمہ پڑھ لیا، اسلام قبول کرلیا، ویڈیو دیکھ کر ہر مسلمان بے اختیار سبحان اللہ کہہ اُٹھے
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) خدائے بزرگ و برتر کی ذات بے نیاز ہے، وہ جسے چاہے اور جب چاہے اپنی رحمت سے نواز دیتا ہے۔ بستر مرگ پر پڑا یہ معمر جرمن باشندہ بھی خالق کائنات کے لطف و کرم کی ایک ایسی ہی مثال ہے۔ زندگی کی آخری سانسیں لیتے اس شخص پر اللہ نے کرم کیا اور دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے اس نے کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اس جرمن شہری کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ عرصے سے بیمار تھا اور حال ہی میں اس کی بیماری سنگین تر ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوٹتی سانسوں کے درمیاں وہ کلمہ شہادت کا ورد کرتا ہے اور پھر قریب موجود ایک شخص اس کے کان میں اذان بھی دیتا ہے۔سوشل میڈیاپر سامنے آنے کے بعداس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والا ہر شخص جہاں فرط جذبات سے سبحان اللہ کہہ اٹھتا ہے تو وہیں اس خوش بخت شخص کی مغفرت کی دعا کے لئے بے اختیار ہاتھ بھی اُٹھا دیتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں: