مقبوضہ کشمیر کے لیے احتجاجی کال، معروف بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے اہلیہ سمیت نظربند، بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

مقبوضہ کشمیر کے لیے احتجاجی کال، معروف بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے اہلیہ ...
مقبوضہ کشمیر کے لیے احتجاجی کال، معروف بھارتی سماجی رہنما سندیپ پانڈے اہلیہ سمیت نظربند، بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی سماجی رہنما اور آشا فار ایجوکیشن کے کوفاﺅنڈر سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو کو اتوار کو لکھنو میں انکی رہائش گاہ پر نظر بندکردیا گیا۔ایک بھارتی اخبار کے مطابق دونوں میاں بیوی نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے بھارتی آئین میں کی جانیوالی ترمیم کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔یہ احتجاج اتوار کی شام نئی دہلی میں گاندھی جی کے ہزارگنجی میں نصب مجسمہ کے سامنے کیا جانا تھا، تاہم حکومت ہند نے انھیں اور انکی اہلیہ کو اس سے قبل ہی نظر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔سندیپ پانڈے اور انکی اہلیہ اروندتی دھارو نے بتایا کہ انکی رہائش گاہ کے باہر پولیس سہ پہر چار بجے تک موجود تھی جس نے ان دونوں کو گھر کے اندر ہی موجود رہنے کا پابند کردیا تھا۔یاد رہے کہ سندیپ پانڈے مگسسے ایوارڈ ونر بھی ہیں۔