دریائے سندھ میں کشتی پر سوار دو گروپوں میں لڑائی ہو گئی اور پھر ۔۔نہایت حیران کن خبر آ گئی
راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دریائے سندھ میں روجھان کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے جس میں 16 افراد سوار تھے ۔ تفصیلات کے مطابق کشتی ڈوبنے کے بعد اب تک 7 کو بچا لیا گیاہے جبکہ 9 کو تلاش کرنے کیلئے امداد ی کارروائیاں جاری ہیں ۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ دراصل اس میں سوار دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا ہے ۔ابھی تک مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں ۔