پیکجز مال میں نوجوان لڑکی پر تشد د کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج ،پنجاب حکومت بھی میدان میں آ گئی ، عوام سے اپیل کر دی

پیکجز مال میں نوجوان لڑکی پر تشد د کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج ،پنجاب ...
پیکجز مال میں نوجوان لڑکی پر تشد د کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج ،پنجاب حکومت بھی میدان میں آ گئی ، عوام سے اپیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )والٹن روڈ پر واقع پیکجیز مال میں آٹھ اگست کی شام نوجوان لڑکی کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے اس خاتون کی شناخت کرنے میں مدد کی اپیل کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو تقریبا شام چار بجے ایک خاتون بچی اور ملازمہ کے ہمراہ شاپنگ مال آئی جہاں وہ ” کلر سٹوڈیو “ نامی دکان میں گئی ، اس نے وہاں موجود سیلز گلز سے لپ سٹک دکھانے کا کہا جس پر سیلز گرل نے اسے خواہش کے مطابق لپ سٹک دی اور اسی دوران خاتون نے سیلز گلز سے بحث و تقرار شروع کر دی اور اس کے بعد خاتون نے اینا لیزا کے بال پکڑے اور زدو کوب بھی کرنا شروع کر دیا ۔
اینا لیزا اور دیگر نے اپنے بچاﺅ کیلئے سیکیورٹی کو آواز دی جس پر نامعلوم خاتون بھاگتے ہوئے نیچے آئی اور دوبارہ اینا لیزا پر حملہ کر دیا ، اسی دوران پیکجز مال کی آپریشن ٹیم بھی وہاں موجود تھی ، اس خاتون نے آپریشن عملے کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دیںکہ اگر مجھے ہاتھ لگایا تو آپ سب کا انجام برا ہو گا ،اس معاملے کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع کی گئی جس کے بعد سب انسپکٹر ارشد موقع پر پہنچ گئے ، سب انسپکٹر کے سامنے ہی خاتون نے خواتین سیکیورٹی گارڈ مس افشاں ، مس روزینہ اور مس مصباح کو زدو کوب کیا ، اور افشاں کو پکڑ کر نیچے بھی گایا اور اس کے منہ پر پاﺅں رکھ کر زدوکوب کیا ۔ اس دوران خاتون جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتی رہی ۔
خاتون کو سیکیورٹی آفس میں لے جایا گیا جہاں اسے سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے وہاں سے لوہے کا سکیل اور پیپر کٹر اٹھا لیا اور حملہ کر دیا جس سے سیکیورٹی سپر وائزر یوسف کی انگلی پر زخم بھی آیا جبکہ سب انسپکٹر اور آپریشن ٹیم کے لوگ وہاں یہ سب دیکھتے رہے اور خواتین سیکیورٹی کی مدد سے اس خاتون کو روکنے کی کوشش کرتے رہے ۔خاتون نے اپنا موبائل نکالا اور اپنے شوہر حمزہ کو فون ملایا جس کے بعد وہ بھی موقع پر پہنچ گیا ۔حمزہ پیکجز مال کے سٹاف کی مدد اور پولیس کے ساتھ مل کر خاتون کو سامان کے ساتھ گاڑی میں لے کر نکل گیا ۔ اس سارے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی میڈیا پر آ گئی ہے ۔