” میں نے قرآن مجید کا کامل صفحہ تحریر کیا اور اچانک کمرے سے غائب ہوگیا، سارا دن تلاش کیا مگر نہ ملا، بالآخر میں نے وضو کرکے نماز پڑھی تو۔۔۔“ قرآن پاک کے خوشنویس کا ایسا قصہ کہ جان کرآپ بھی بے اختیار ’سبحان اللہ‘ کہہ اٹھیں گے

” میں نے قرآن مجید کا کامل صفحہ تحریر کیا اور اچانک کمرے سے غائب ہوگیا، سارا ...
” میں نے قرآن مجید کا کامل صفحہ تحریر کیا اور اچانک کمرے سے غائب ہوگیا، سارا دن تلاش کیا مگر نہ ملا، بالآخر میں نے وضو کرکے نماز پڑھی تو۔۔۔“ قرآن پاک کے خوشنویس کا ایسا قصہ کہ جان کرآپ بھی بے اختیار ’سبحان اللہ‘ کہہ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں قرآن پاک کے خوشنویس شیخ عثمان طہ نے اپنی زندگی کا ایک عجیب و غریب واقعہ یہ کہہ کر سنایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے قرآن پاک کا کامل صفحہ تحریر کیا اوروہ اچانک کمرے سے غائب ہوگیا، پورا دن تلاش کرتے رہے نہیں ملا۔انہوں نے مقامی صحافی عبداللہ العنزی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر میں نے وضو کرکے ظہر کی نماز ادا کی۔ واپسی پر غائب شدہ صفحہ اپنی جگہ پر رکھا ہوا مل گیا تاہم کتابت کے نقوش کاغذ سے غائب تھے، میں نے کام چھوڑ دیا اور اس فکر میں لگ گیا کہ کیا کوئی جن مجھ پر مسلط ہوگیا ہے جو لکھے ہوئے حصے کو اس طرح سے مٹا دیتا ہے۔اگلے روز فجر کی نماز کیلئے جاتے وقت مجھے بزرگوں کی نصیحت یاد آئی کہ جب بھی تم کوئی اہم چیز لکھو تو روشنائی میں تھوڑا سا شہد ضرور شامل کرلیا کرو، اس سے خط میں ایک چمک آجاتی ہے۔ اسکے بعد سے میں لکھتے وقت اس بات کا بڑا دھیان رکھتا ہوں۔

مزید :

عرب دنیا -