نادرا نے شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے کا طریقہ مزید آسان کر دیا ، خوشخبری

نادرا نے شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے کا طریقہ مزید آسان کر دیا ، خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نادرا نے شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے کا طریقہ مزید آسان کر دیا ہے اور پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نادرا حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈیا بے فارم کیلئے برتھ سرٹیفکیٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے ، فاٹا کے رہائشی کسی بھی شہر سے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے ۔نادرا حکام کا کہناتھا کہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ صرف گمشدگی کا حلفیہ بیان دینا ہو گا، شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کسی بھی آفیسر اور عوامی نمائندے سے بھی کروانا ضروری نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -