مودی کو گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروانے پر حکومت تحفے میں دی گئی ، تحریک انصاف

مودی کو گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروانے پر حکومت تحفے میں دی گئی ، تحریک ...
مودی کو گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروانے پر حکومت تحفے میں دی گئی ، تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروایا ، مودی کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت تحفے میں دی گئی ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر محمودکیا نی نے کہا کہ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کروایا ، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم آر ایس ایس کے نظریے کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کل آزاد کشمیر جارہے ہیں ، قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے ، کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے ۔
ان کا کہنا تھاکہ کشمیر میں 70سال سے ظلم ہورہا ہے ،مودی کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت تحفے میں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارے دلوں میں دھڑکتاہے ،جب تک کشمیر ظلم کا شکار ہے ، ہماری کوئی عیدعید نہیں ہے ، کشمیر کاغذ کے محتاج نہیں ، ان کے جذبے سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہوگا ۔

مزید :

قومی -