سابق ”را“چیف نے بھی مودی کے غیر آئینی اقدام پر تنقید شروع کردی

سابق ”را“چیف نے بھی مودی کے غیر آئینی اقدام پر تنقید شروع کردی
سابق ”را“چیف نے بھی مودی کے غیر آئینی اقدام پر تنقید شروع کردی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی خفیہ ایجنسی کے ”را“کے سابق سربراہ ایس اے دلت نے کہا ہے کہ مودی کے غیر آئینی اقدام کا کہیں نہ کہیں ردعمل ضرورآئے گا ، بھارت میں اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے ۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے ایس اے دلت نے کہا کہ کشمیر میں آزادی نہیں تھی ، آزادی چھیننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، فاروق عبد اللہ کی بھارتی طرفداری کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا ، سرینگر میں پہلے بھی دہلی کا بند ہ ہوتا تھا ، اب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی جے پی واجپائی والی سیاسی جماعت نہیں رہی ، واجپائی کی پارٹی ختم ہوگئی ہے ۔

ان کا بھارت میں غیر یقینی صورتحال ہے ، مود ی کے غیر آئینی اقدام کا کہیں نہ کہیں ردعمل ضرورآئے گا ،مودی سرکار کے اقدام سے بھارت میں دہشت گردی بڑھے گی ۔

مزید : قومی