سہارے ڈھونڈنے والے جنگیں نہیں لڑ سکتے ، فواد چودھری

سہارے ڈھونڈنے والے جنگیں نہیں لڑ سکتے ، فواد چودھری
سہارے ڈھونڈنے والے جنگیں نہیں لڑ سکتے ، فواد چودھری

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے جو لوگ اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں ہوتے اور سہارے ڈھونڈتے ہیں ، وہ جنگیں نہیں لڑ سکتے ، جنگ لڑنی ہے تو یہ معیشتیں کیا ہیں؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مودی سرکار نے سکھوں کے ساتھ جورویہ رکھا ہوا ہے ، بھارتی پنجاب کی حکومت اور اپوزیشن میں سے کوئی ایک بھی مودی کے حق میں نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کی سکھ اور پنجابی کمیونٹی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے بیانیے کا ساتھ دے رہی ہے، ہمیں اس بات کی بالکل پروا نہیں کرنا چاہئے کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور کون ہمارے ساتھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں ہوتے اور سہارے ڈھونڈتے ہیں ، وہ جنگیں نہیں لڑ سکتے ، جنگ لڑنی ہے تو یہ معیشتیں کیا ہیں؟

مزید : قومی