مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ اوربھارت ملے ہوئے ہیں، دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہاہے کہ اسرائیل اورامریکہ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، ان کی مرضی کے بغیر بھارت اتنا بڑا اقدام کرسکتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ اور بھارت ملے ہوئے تھے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ حکومت کومورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ، یہ ستر سالہ پرانا مسئلہ ہے ، اس پر ہماری مسلسل اور لگاتار ناکامی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر میں نے اعتراض کیا تھا کہ آپ کیسے سمجھتے ہیں کہ مودی کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا ؟ مودی نے توووٹ ہی لوگوں سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیلئے لئے تھے ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ اندازہ بھی ٹھیک نہیں ہے کہ امریکہ سے آکر یہ کہا جائے کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر آگئے ، اسرائیل اورامریکہ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، ان کی مرضی کے بغیر بھارت اتنا بڑا اقدام نہیںکرسکتا ، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ اور بھارت ملے ہوئے تھے ۔