”حکومت بھاگ دوڑ کرکے دیکھ لے بصورت دیگر---“، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں حسن نثار کاتہلکہ خیز تجزیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عا لمی ضمیر نام کی کوئی چیز تاریخ میں کبھی موجود نہ تھی اور بے نقاب ہونیوالی بھی کو ئی چیز نہیں ہے ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام پر حکومت پاکستان بھاگ دوڑ کرکے دیکھ لے بصورت دیگر فطرت کا تو پھر ایک اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عالمی ضمیر نام کی کوئی چیز تاریخ میں کبھی موجود نہ تھی اور بے نقاب ہونیوالی بھی کو چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے کچھ بھی ہوسکتاہے اور اس کے نتیجے میں وہ بھی ہوسکتاہے کہ جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوئی حساس آدمی ہزار بار سوچتاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چرچل نے کہا تھا کہ یہ لوگ آزادی کے قابل نہیں ہیں ، یہ ایک دوسرے کی گردنیں کاٹیں گے اور وہی کچھ ہورہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی حکومت اور سفارتکار وں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے جوہوسکتاہے بھاگ دوڑ کرکے دیکھ لیں بصورت دیگر فطرت کا تو پھر ایک اپنا فیصلہ ہوتا ہے ۔